اسٹیٹ بینک، کاروبار کرنیوالی خواتین کو قرضہ فراہمی کیلئے اسکیم

November 17, 2020

اسلام آباد (اے پی پی)اسٹیٹ بینک نے کاروبارکرنے والی خواتین کو قرضہ فراہم کرنے کیلئے نئی اسکیم شروع کردی ہے۔ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق کاروبارکرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے اسٹیٹ بینک نے ”ری فنانس اینڈکریڈٹ گارنٹی سکیم فارویمن انٹرپرینورز“ شرور کردی ہے۔