اکتوبر کے دوان پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت میں 6 فیصد اضافہ

November 17, 2020

اسلام آباد(اے پی پی) اکتوبر 2020 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران فروخت کا حجم 1.699 ملین ٹن تک بڑھ گیا۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2020 کے دوران فرنس آئل ، ہائی سپیڈ ڈیزل اور پٹرول کی فروخت بالترتیب 2 لاکھ 91 ہزار ٹن ، 6 لاکھ 69 ہزار ٹن اور 6 لاکھ 87 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔