آباد کو 5 بڑے شہروں میں بلند عمارتوں کی تعمیر کی اجازت مل گئی، حسن بخشی

November 17, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈیولپرز(آباد)کو ملک کے 5 بڑے شہروں میں بلند و بالا عمارتوں کی تعمیرات کی اجازت مل گئی ہے۔ ایک انٹرویو میں چیئرمین کمیٹی برائے ہائی رائز بلڈنگ حسن بخشی نے کہا کہ کراچی سمیت ملک کے 5 بڑے شہروں میں 300 فٹ سے اونچی عمارتیں تعمیر کرنے کی اجازت مل گئی۔