ایس ایم ایز کو اہلکاروں کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے، فیصل معیز

November 17, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے کہا ہے کہ اگرچہ نارتھ کراچی اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کے لحاظ سے سب سے بڑا صنعتی زون ہے لیکن بدقسمتی سے یہ تمام ایس ایم ایز جو ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں انہیں ای او بی آئی، سیسی و دیگر سرکاری ایجنسیوں کے اہلکاروں کی جانب سے ہراساں کیے جانے اور مبینہ رشوت کے مطالبے کی وجہ سے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا اب وقت آگیا ہے کہ یہ ایس ایم ایز جو 22 سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ نمٹ رہی ہیں کو ریلیف ملنا چاہیے۔