کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز

November 17, 2020

خواتین باسکٹ بال میچ کے موقع پر مہمان خصوصی تہیمنہ آصف کے ساتھ کھلاڑیوں کا گروپ

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ شہر کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدانوں کو بھی آباد کیا جائیگا ، شہر کراچی میں سابقہ اختیارات اور وسائل کے ساتھ مثبت تبدیلیوں کا آغاز ہوچکا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل، میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی فہیم خان،رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان،رابعہ خانم، خالد جمیل شمسی، احمد علی راجپوت، صدر غلام محمد خان،سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر ماسٹر اصغر بلوچ،عظمت اللہ خان،صاحبزاہ معظم،ہارون خٹک،صدف نازسمیت کھیلوں کی ممتاز شخصیات اور ضلع کورنگی کے عمائدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

مہمان خصوصی کنور ایوب ڈائریکٹر اسپورٹس بلدیہ عظمٰی کراچی یوم اقبال کے موقع پر کھیلے گئے فیسٹیول میچ کی فاتح ٹرافی وہاج ریاض کو دے رہے ہیں

فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر کھیلا گیا فیسٹیول میچ ڈپٹی کمشنر کورنگی الیون نے بلدیہ کورنگی الیون کو 3وکٹ سے شکست دیکر جیت لیا۔کے سی سی اے کے سابق اسسٹنٹ سیکریٹری محمد توصیف صدیقی کی جانب سے آل کراچی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں محمد اکرم، ظہیرالدین ، سید لیاقت علی ، ظفر احمد ، جمیل احمد، شہزاد عالم ،جاوید خان، اعظم خان ، محمد رئیس ، مسرت رضا ، محمد یامین ، افضل قریشی ، عارف وحید خان ، مظہر اعوان ، سید شاہد علی ، ریحان صدیقی ، ندیم خان ، امجد علی ، عارف حفیظ ، سید شاہد علی ، فرید الدین ، شاہد نواب ، وسیم علوی اور خرم آغا نے شرکت کی،بلدیہ عظمٰی کراچی کھیلوں کے فروغ میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

انو ریکس باسکٹ بال ٹرافی کے موقع پر مہمان خصوصی اسپانسر کے سی او ذاکر علی، غلام محمد خان کا کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی کراچی کی ہدایت پر شہر کے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کی بھر پور سہولت فراہم کی جائیں گی، شہر میں موجود بلدیہ عظمٰی کراچی کے گراونڈز سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا اور قبضے ختم کرائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار کنور ایوب ڈائریکٹر اسپورٹس بلدیہ عظمٰی کراچی نے محکمہ ثقافت و کھیل بلدیہ عظمٰی کراچی کے زیر اہتمام کے ایم سی کرکٹ گراونڈ نارتھ ناظم آباد میں کے ایم سی کرکٹ اکیڈمی اور کسٹم اکیڈمی کے مابین یوم اقبال فیسٹیول کرکٹ میچ کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئےکیا۔

انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمٰی کراچی شہر کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھر مواقع فراہم کرنے کے لئے کرکٹ ، ہاکی ، فٹبال و دیگر کھیلوں کی ٹیمیں بھی بہت جلد تشکیل دیگی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس کہف الوریٰ ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس ندیم خان ، فیصل ظفر ، سابق سیکریٹری کے سی سی اے زون سات مظہر اعوان اور کے ایم سی کرکٹ اکیڈمی کے کوچ فرید الدین بھی موجود تھے قبل ازیں کھیلے گئے میچ میں کے ایم سی کرکٹ اکیڈمی نے کسٹم اکیڈمی کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی۔

محمد توصیف صدیقی کی جانب سے ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کے موقع پر لیا گیا گروپ فوٹو

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر مفکر پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی یوم ولادت کے موقع پر کھیلے جانے والا علامہ اقبال گرلز باسکٹ بال فیسٹیول میچ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو الیون نے جیت لیا،فیسٹیول میچ میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو الیون نے پائلٹ آفیسر مریم مختار شہید الیون کو شکست دی،بے نظیر بھٹو الیون کی جانب سے قومی کھلاڑی لائبہ تبریز 12،سنبل ذہرہ اور عیسیٰ بیلہ کرسٹوفر نے 10,10جبکہ رنر اپ پائلٹ آفیسر مریم مختار الیون کی جانب سے سمرہ اقبال 10،سارہ صادق 9اور عمارہ صدیقی نے 8پوائنٹس اسکور کئے کھیلے گئے میں ریفریز کے فرائض بشریٰ افتخار اور نور جہاں نے انجام دیئے۔

کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی مرتضی وہاب،ڈی سی کورنگی شہر یار گل، غلام محمد خان کے ساتھ لیا گیا گروپ

اختتام پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن ایسوسی ایشن کے تحت کیک مہمان خصوصی پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی ماحولیات کمیشن کی رکن تہمینہ آصف نے خواتین باسکٹ بال کھلاڑیوں کے ہمراہ علامہ اقبال کی سالگرہ کا کیک کا ٹا اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان محمد یعقوب زعیمہ خاتون،شازیہ تبریز اور خواتین شائقین باسکٹ بال کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تہمینہ آصف نے کہاکہ پی او اے کی قیادت ملک میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے لئے شب وروز کام کررہی ہے ۔