بیوی کی محبت میں 81 سالہ شہری اسپتال کے باہر ساز بجانے لگا

November 17, 2020

عمررسیدہ شخص اسپتال میں داخل اپنی بیوی سے نہ مل پایا تو گلی میں بیٹھ کر اپنی بیوی کیلئے باجا بجانا شروع کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ 81 سالہ اطالوی شہری اسپتال میں زیر اپنی بیوی سے ملاقات کیلئے پہنچا تو انتظامیہ نےکورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اسے بیوی سے ملنے سے روک دیا جس پر اسٹیفانو بوزینی نامی شہری نے گلی میں بیٹھ کر اپنی اہلیہ کیلئے ساز بجانے شروع کردیے۔

47 سالہ اطالوی شہری کی اپنی بیوی کیلئے محبت بھر اس عمل کو موقع پر موجود ایک شخص نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرکے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔