’اتنا سوہنا کیوں رب نے بنایا‘

November 18, 2020

پاکستان کی ٹاپ ماڈل جنت مرزا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر ان کے مداح کہہ اٹھے کہ ’آپ کو اتنا سوہنا کیوں رب نے بنایا‘۔

معروف تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماڈل جنت مرزا نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے سفید رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے، ہاتھوں میں مہندی بھی لگی ہوئی ہے، اس کے علاوہ میک اپ کے ساتھ ہی انہوں نے بھاری جیولری بھی پہن رکھی ہے۔


جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 16 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک تقریباً ایک لاکھ 50ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایک بشریٰ نامی خاتون صارف نے جنت مرزا کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اتنا سوہنا کیوں رب نے بنایا، ماشاء اللّٰہ بہت پیاری لگ رہی ہیں آپ۔‘

جنت مرزا کی پوسٹ پر ایک اور صارف نے کمنٹ کیا کہ ’اتنا حسین ہونے کی کوئی وجہ اور ساتھ ہی مختلف ایموجیز بھی بنائے ہیں۔‘

واضح رہے کہ اس قبل جنت مرزا نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ اُنہیں بچپن میں اکیلے رہنے سے ڈر لگتا تھا۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’بچپن میں اکیلے رہنے سے ڈر لگتا تھا، آج اُسی اکیلے پن میں سکون ملتا ہے۔‘ اس کے آگے اپنے کیپشن میں انہوں نے ایموجیز کا استعمال بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ جنت مرزا نہایت مقبول ٹک ٹاکر ہیں جن کے ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ گزشتہ دنوں ہی اُن کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی تصدیق شدہ ہوچکا ہے۔