وینا ملک کی اپنے سابق شوہر اسد خٹک کو دھمکیاں

November 19, 2020

وینا ملک کی اپنے سابق شوہر اسد خٹک کو دھمکیاں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ وینا ملک کے اپنے سابق شوہر اسد خٹک نے ان کی مبینہ آڈیو کال سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ سنگین دھمکیاں اور گالیاں دے رہی ہیں۔اداکارہ وینا ملک اور ان کے سابق شوہر اسد خٹک کے درمیان بچوں سے ملاقات کے حوالے سے لفظی جنگ چل رہی ہے اور گزشتہ دنوں بھی اسد خٹک نے اپنی ٹوئٹس میں اداکارہ پر الزامات لگائے تھے۔اب اسد خٹک نے اداکارہ وینا ملک کی مبینہ آڈیو کال کی ریکارڈنگ ٹوئٹ کی ہے جس میں وہ سنگین نوعیت کی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ مغلظات بھی دے رہی ہیں۔