پی ڈی ایم جلسہ، پشاور کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس معطل

November 23, 2020

پشاور(نمائندہ جنگ) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے پشاور جلسہ کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل رہی، پی ڈی ایم کے زیر اہتمام پشاور میں حکومت مخالف جلسہ دلہ زاک چوک میں منعقد ہوا چنانچہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلسہ گاہ سے ملحقہ بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس بند رہی جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے جلسہ میں دہشت گردی سے متعلق الرٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔