تیسری بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ کا آغاز کل سے

November 23, 2020


تیسری بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ کل (منگل) سے کوئٹہ میں شروع ہورہی ہے۔

انٹرنیشنل اسکواش لیگ کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں واقع اسکواش کورٹ میں کھیلی جائے گی۔

حکومت بلوچستان کے زیراہتمام بلوچستان اسکواش ایسوسی ایشن کےتعاون سے منعقد ہونےوالی اس لیگ میں ملک اور بیرون ملک سے اسکواش کےکھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں اسکواش لیگ کے حوالے سے ٹوئٹ جاری کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اسکواش لیگ میں سابق عالمی اسکواش چیمپئن اور موجودہ عالمی نمبر 4 کریم عبدل گواد بھی حصہ لیں گے۔

وزیراعلی نے اپنی ٹوئٹ میں مصر سےتعلق رکھنے والے اسکواش کے عالمی کھلاڑی کا بائیوڈیٹا بھی شیئر کیا ہے۔