• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسکواش ٹورنامنٹ ناصر اقبال نے جیت لیا

پاکستان اسکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) پنجاب سٹیلائٹ اسکواش ٹورنامنٹ ناصر اقبال نے جیت لیا۔

لاہور کے پنجاب اسکواش کمپلیکس میں پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والے پی ایس ایف پنجاب سٹیلائٹ اسکواش ٹورنامنٹ میں 16 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

فائنل میں ناصر اقبال اور اسرار حمد مد مقابل تھے، فائنل 62 منٹ تک جاری رہا۔


پہلے اسرار احمد نے دو صفر سے برتری حاصل کی لیکن اسے برقرار نہ رکھ سکے اور پھر ناصر اقبال نے لگار تین سیٹ میں کامیابی حاصل کی اور ٹائٹل تین دو سے اپنے نام کر لیا۔

میچ کا اسکور گیارہ تیرہ، آٹھ گیارہ، گیارہ آٹھ، گیارہ سات اور گیارہ پانچ رہا۔

تازہ ترین