• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس اے اسکواش ٹورنامنٹ سلمان سلیم نے جیت لیا


پی ایس اے ورلڈ ٹور رینکنگ اسکواش ٹورنامنٹ سلمان سلیم نے جیت لیا ہے۔

ویمنز ایونٹ میں سیکنڈ سیڈ مدینہ ظفر نے ٹاپ سیڈ آمنہ فیاض کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

کوویڈ 19 کی وجہ سے طویل عرصے کے بعد ٹورنامنٹ پنجاب اسکواش کمپلیکس لاہور میں کھیلا گیا۔


ویمنز ایونٹ میں پاکستان کی 2 ٹاپ کھلاڑیوں آمنہ فیاض اور مدینہ ظفر کے درمیان مقابلہ تھا، سیکنڈ سیڈ مدینہ ظفر نے آمنہ فیاض کے خلاف تین ایک سے کامیابی حاصل کی۔

مینز ایونٹ کے فائنل میں سلمان سلیم نے فرحان ہاشمی کو 10-12، 11-5، 7-11 اور 4-11 سے ہرایا۔

ایونٹ کوویڈ 19 کے سخت پروٹوکولز کے مطابق کھیلا گیا۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین امجد علی نون اور ڈائریکٹر پنجاب اسکواش عدیلہ مرزوق نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

تازہ ترین