اسلامی جمعیت طلباء کااجلاس،بندش کے باوجود مکمل فیس لینے کی مذمت

November 25, 2020

لاہور(خبر نگار)اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کااجلاس ہوا۔تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کے باوجود مکمل فیس لینے کی مذمت کرتے ہوئے مہم چلانے کا اعلان کیا گیا ۔ اجلاس میں احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ناظمِ لاہور خزیمہ دائود نے حکومت اور انتظامیہ تک طلبہ کی آواز پہنچانے کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی میں عبدالرحمٰن السدیس، حارث خان، رانا تفضل اور شعبان صدیقی شامل۔اس موقع پر ناظم لاہور خزیمہ داؤد کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی سفارشات اور حکومتی رویہ کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ لائحہ عمل طے کرے گی۔