آئرلینڈ میں10 ماہ کے دوران 22416 اموات ریکارڈ

November 26, 2020

ڈبلن(نمائندہ جنگ) آئرلینڈ میں گزشتہ 10ماہ کے دوران 22416 اموات ریکارڈ، 58.7 فیصد افراد کی موت کینسر اور دل کے امراض کی وجہ سےہوئیں جبکہ 6.5 فیصد اموات پوری دنیا کا نظام زندگی درھم برھم اور لوگوں میں خوف وہراس پھلانے والی موذی وبا کورونا کے باعث ہوئیں۔ مرنے والوں میں 11361 مرد اور 11055 خواتین شامل ہیں، مرنے والے12224 افراد کی عمر 80سال سے زیادہ ہے، سب سے کم 162اموات 25 سال سےکم عمر والوں کی ہوئیں ، آئرلینڈ کا سنٹرل سٹیٹسٹک آفس سی ایس او جس کی ذمہ داری پورے سال کے دوران ملک کے تمام شعبہ زندگی سے معلومات اکٹھی کرنا اور اس معلومات پرسالانہ رپورٹ جاری کرنا ہے، نے اپنی 2020 کی سالانہ رپورٹ جاری کردیہے، یہ رپورٹ یکم جنوری 2020 سے 31 اکتوبر 2020 کے درمیان کی ہے، گزشتہ 10 ماہ کے دوران آئرلینڈ میں ہونے والی اموات کے حوالے سے جو رپورٹ جاری کی گئی ہیں ان کے مطابق یکم جنوری2020 سے31 اکتوبر 2020 کے عرصہ کے دوران ملک میں 22416 اموات ہوئیں، مرنے والے افراد میں 11361 مرد اور 11055 خواتین شامل ہیں، اگر مرنے والے افراد کی موت کی وجہ کا جائزہ جائے تو حیران کن معلومات سامنے آتی ہیں گذشتہ دس ماہ کے دوران پوری دنیا میں خوف و ہراس پھیلانےوالی موذی وبا کورونا سے آئرلینڈ میں 1462 اموات ہوئیں جوتمام اموات کا 6.5 فیصد بنتاہے کوویڈ 19 کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات 65-80 سال سے زائد عمر کے افراد کی ہوئیں، سب سے کم اموات 25 سال سے کم عمرکے افراد کی ہوئیں اور کوویڈ19 اس عمر کے افراد کےمرنے کی 10 بڑی وجوہات میں بھی شامل نہیں، سب سےذیادہ اموات کینسر کی وجہ سے ہوئیں جنکی تعداد 7269ے اور5886 افراد دل کی بیماریوں کی وجہ سے اپنی جان کی بازی ہارے اس طرح سے اگر جائزہ لیا جائے تو 13155 افراد جو ٹوٹل اموات کا 58.7 فیصد بنتے ہیں ان دو بیماریوں کی وجہ سےاس جہان فانی سے رخصت ہوئے، کینسر کی وجہ سے مرنے والوں کی زیادہ تعداد 3897 مردوں کی ہے جب کہ 3372 خواتیں شامل ہیں، اموات کی دوسری بڑی وجہ دل اور خون ہے جس سے ٹوٹل 5886 افراد ہلاک ہوئے جن میں 3003 مرد 2883 خواتین شامل ہیں، اموات کی تیسری بڑی وجہ نظام تنفس ہے جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 2390 ہے جن میں 1148 مرد 1242 خواتین شامل ہیں،چوتھے نمبر پر کوویڈ19 سے مرنے والے افراد ہیں جن کی تعداد1462 ہے جن میں 732 مرد اور 730 خواتین شامل ہیں۔