آسٹریا میں کورونا وبا کے 5802 نئے کیسز رپورٹ

November 26, 2020

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا کی وزارت داخلہ نےگزشتہ روز اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ آسٹریا میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 5802 نئے کورونا انفیکشن رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا کے اعداد و شمار ایک بار پھر انتہائی نگہداشت یونٹوں میں 6000 یومیہ تک پہنچ گئے ہیں،تمام نو وفاقی ریاستوں میں مثبت ٹیسٹ کے نتائج میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔برجین لینڈ 114، کیرینیٹیا 612،نیدر آسٹریا 727،بالائی آسٹریا 1.385 ، سالزبرگ 426 ، شٹائر مارک 828 ، ٹائرول 629 ، ووروربرگ 195،ویانا میں 886کیس رپورٹ ہوئے،وزارت داخلہ کے مطابق اب تک ملک بھر میں 260،512 افراد کوویڈ 19کا شکار ہوچکے ہیں، انفیکشن کے نتیجے میں 2،667افراد ہلاک اور 189،059صحت یاب ہوئے ہیں۔ منگل سے بدھ تک کورونا سے 90اموات ہوئیں، اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے 3،867 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان میں سے 709 انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں ہیں، پانچ سیریس مریض منگل کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔