آغا علی نے حنا الطاف کی خوشی کو اپنی خوشی قرار دیدیا

November 28, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار، گلوکار و میزبان آغا علی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے اپنی خوشی سے متعلق بتایا ہے کہ وہ کس کے خوش ہونے میں خوش ہوتے ہیں۔آغا علی کی جانب سے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں انہوں نے اپنی خوشی کا براہ راست تعلق اپنی اہلیہ اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔آغا علی نے حنا الطاف کے ہمراہ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں اُنہیں مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’آپ خوش ، تو ہم خوش ‘ اس پوسٹ میں آغا علی نے حنا الطاف کو ٹیگ بھی کیا ہے اور ساتھ میں ایموجیز کا بھی استعمال کیا ہے۔