• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی آرمی کے سابق سربراہ نے نیتن یاہو کا جھوٹ بے نقاب کردیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسرائیلی حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے اپنی پالیسیوں کو درست ثابت کرنے کے لیے ایران کے پاس جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کا جھوٹا دعویٰ کیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی یشر پارٹی کے رہنما اور آئی ڈی ایف کے سابق سربراہ گاڈی آئزن کوٹ نے ایران کے پاس جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو نے متکبرانہ بیانات دیے، ایران کے پاس کوئی نیوکلیئر بم نہیں ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو صرف اسرائیلی عوام کو خوفزدہ کرنے کے لیے اس طرح کی حقیقت بنا رہے ہیں۔

سابق اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے بھی نیتن یاہو کے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ کل یہ کہا گیا کہ ایران کے پاس پہلے ہی نیوکلیئر بم موجود ہیں۔ یہ ایک جھوٹ اور تاریخ کو دوبارہ لکھنے کی کوشش ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید