نوجوان گلوکارہ ایمان فاطمہ کے نئے گانے کی لانچنگ تقریب

November 28, 2020

نوجوان گلوکارہ ایمان فاطمہ کے نئے گانے کی لانچنگ تقریب میں شوبز سمیت دیگر شعبوں کی شخصیات نے شرکت کی۔

تفیصلات کے مطابق نوجوان گلوکارہ ایمان فاطمہ کے نئے گانے ’پیار 24/7‘ کی لانچنگ کی رنگا رنگ تقریب لاہور کے مقامی کلب میں ہوئی جس میں ایمان فاطمہ نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔

تقریب میں شریک شوبز سمیت دیگر شعبوں کی شخصیات نے گلوکارہ ایمان فاطمہ کی پرفارمنس اور ’پیار 24/7‘ کے میوزک کو خواب سراہا۔