خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق

November 28, 2020

صوبہ خیبر پختون خوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 1359 ہوگئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 273 کیس رپورٹ ہوئے، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 46 ہزار 877 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختون خوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 140 مریض صحتیاب ہوئے، جس کے بعد صحتیاب افراد کی تعداد 41 ہزار 617 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 107 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے نتیجے میں صوبائی دارالحکومت میں کورونا کیسز کی تعداد 17 ہزار 597 تک پہنچ گئی۔

پشاور میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد جاں بحق ہوئے، شہر میں اس مہلک وبا سے اب تک 642 افراد جاں بحق ہوچکے۔