• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 45 کیسز، 45 اموات


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 48 ہزار 223 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 54 لاکھ 35 ہزار 139 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 45 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 45 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1 ہزار 672 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 92 ہزار 356 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 942 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 46 ہزار 861 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 172 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 37 ہزار 553 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔


سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 70 ہزار 206 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات 2 ہزار 897 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 17 ہزار 898 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 960 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 46 ہزار 604 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 355 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 29 ہزار 427 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 307 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 17 ہزار 46 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 165 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 6 ہزار 556 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 161 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 619 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 97 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین