ایتھوپیا میںتیگرائے پر کسی بھی وقت حملے کا امکان

November 29, 2020

ادیس بابا ( نیوز ڈیسک) ایتھوپیائی وزیر اعظم نے تیگرائے پیپلز لبریشن فرنٹ سے ہتھیار ڈالنے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد کہا ہے کہ فوج علاقائی دارالحکومت میکیلے میں علاحدگی پسندوں کے خلاف اپنی کارروائی کسی بھی وقت شروع کر سکتی ہے، اس دوران تاریخی مقامات،اداروں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ وزیرا عظم آبی احمد نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اندرہی رہیں۔