25لاکھ سے زائد افراد کو مفت وٹامن ڈی سپلیمنٹس دیئے جائینگے

November 29, 2020

لندن ( پی اے ) انگلینڈ میں 25 لاکھ سے زائد کمزور افراد کو اس موسم سرما میں مفت وٹامن ڈی سپلیمنٹس فراہم کیے جائیں گے۔ وٹامن ڈی جو ہڈیوں، دانتوں اور پٹھوں کو صحت مند اور مضبوط رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔ یہ وٹامن ان لوگوں تک پہنچایا جائے گا جو طبی لحاظ سے انتہائی کمزور اور کیئر ہومز میں ہیں ۔ یہ وٹامن اس وقت ہماری جلد بناتی ہیے جب ہم سورج کے سامنے آتے ہیں۔ لیکن معمر افراد اور جانافراد کی جلڈ ڈارک ہوتی ہے انہیں اس وٹامن کی ضرورت پرتی ہے۔ کورونا وائرس کوویڈ 19 پینڈامک کا مطلب ہے کہ لوگ معمول کے مقابلے زیادہ وقت گھروں کے اندر گزار رہے ہیں۔ اور اس صورت حال سے ان لوگوں کو سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں جو کیئر ہومز میں رہائش پذیر ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے زیادہ وقت اندر گزارا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ان افراد کی تعداد 2.7 ملین ہے۔ ہیلتھ آفیشلز کا کہنا ہے کہ عام سردیوں میں بھی اکتوبر اور مارچ کے درمیان ہر ایک آدمی ایک دن میں 10 مائیکروگرام وٹامن ڈی لیتا ہے اور اس سال کورونا وائرس کوویڈ 19 کی وجہ سے اس وٹامن کا استعمال خاص طور پر اہم ہو گیا ہے ۔ سکاٹش اور ویلش حکومتیں اور ناردرن آئرلینڈ ہیلتھ ایجنسی نے کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران بھی اسی طرح کی ایڈوائس جاری کی ہے اور وٹامن ڈی کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ لیکن اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ وٹامن ڈی کوویڈ 19 کے خلاف حفاظت کرتا ہے یا اس کا علاج کرتا ہے حالانکہ ہیلتھ آفیشلز موجودہ ریسرچ پر واپس جانے کو کہا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں موجود تمام کیئر ہومز کے رہائشیوں کے لئے خاطر خواہ سپلیمنٹس فراہم کیے جائیں گے ۔ طبی اعتبار سے انتہائی کمزور فہرست میں شامل لوگوں کو ایک خط ملے گا جس میں انہیں ان کے گھروں پر وٹامن ڈی سپلیمنٹس کی فراہمی کیلئے آپشن اختیار کرنے کی دعوت دی جائے گی ۔ وٹامن ڈی سپلیمنٹس کی فراہمی جنوری میں شروع ہو گی اور چار ماہ تک مفت سپلیمنٹ فراہم کیے جائیں گے۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ میں چیف نیوٹریشنسٹ ڈاکٹر ایلیسن ٹیڈسٹون کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی ہماری ہڈیوں اور پٹھوں کی صحت کیلئے اہم ہے اور ہم مشورہ دیتے ہیں کہ ہر ایک خاص طور پر سورج کی روشنی میں باہر نہ نکلنے والے بزرگ اور ڈارک جلد والے افراد روزانہ 10 مائیکرو گرام وٹامن ڈی سپلیمنٹ استعمال کریں ۔ ان کا کہنا ہےکہ اس سال زیادہ سے زیادہ لوگوں کیلئے اس کو استعمال کرنے کا مشورہ اس لیے دیا جا رہا ہے کہ انوہوں نے معمول سے زیادہ وقت اندر رہ کر گزارا ہے۔ اسی وجہ سے حکومت وٹامن ڈی طبی لحاط سےکمزور افراد کو مفت وٹامن ڈی سپلیمنٹس فراہم کرنے میں مدد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو افراد وٹامن ڈی سپلیمنٹس خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں انہیں ہکمارا مشورہ ہےکہ وہ فری ڈلیوری کا انتظار کرنے کے بجائے ابھی سے اس کا استعمال شروع کر دیں ۔