پولیو مہم کا آغاز آج ہوگا، 48 ہزار ٹیمیں تشکیل

November 30, 2020

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ مہم کا آغاز آج سے کیا جا رہا ہے۔ پانچ روزہ مہم 4 دسمبر تک جاری رہے گی۔ مہم کے انعقاد کے لئے 48 ہزار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیو ٹیموں کی تربیت کا مرحلہ مکمل کیا جا چکا ہے۔