اقرا عزیز، یاسر سے عمر میں کتنی چھوٹی ہیں؟

December 02, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کیلئے سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اپنی روزمرہ کی زندگی کی مصروفیات بھی شیئر کرتے ہیں۔

یاسر اور اقرا کی عمر کے حوالے سے مداحوں کی قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے یاسر نے دونوں کی عمروں کا فرق واضح کردیا۔

کامیڈین اداکار یاسر اہلیہ کے لیے جہاں محبت بھرے پیغامات شیئر کرتے ہیں وہیں اُن پر کامیڈی کرنے سے بھی باز نہیں آتے۔

گزشتہ برس جب دونوں نے شادی کا اعلان کیا تو شوبز انڈسٹری کے لیے یہ خبر کافی حیران کُن ثابت ہوئی تھی، جوڑے کو اپنی پوسٹس پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

شادی کے بعد سے ہی مداح دونوں کی عمروں میں فرق کے حوالے سے قیاس آرئیاں کرتے دکھائی دیتے تھے تاہم اب یاسر نے تمام قیاس آرائیوں پر پانی پھیر دیا۔

یاسر حسین نے حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب سیشن کیا، سیشن کے دوران ایک مداح نے یاسر سے پوچھا گیا کہ اقرا آپ سے کتنے سال چھوٹی ہیں؟ تو یاسر حسین نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا 11 سال۔

یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ سرچ انجن گوگل پر اگر دونوں کی عمروں کا موازنہ کیا جائے تو گوگل کے مطابق دونوں کی عمروں میں 13 برس کا فرق ہے۔