لبنان میں کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ، اسپتالوں میں گنجائش ختم

December 03, 2020

لبنان میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے بعد اب وزیر صحت حمد حسن نے کہا ہے کہ ملک کے اسپتالوں میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی لیے گنجائش نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنانی وزیر صحت نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ دو ہفتے لاک ڈاؤن آج ختم ہو رہا ہے مگر شہری حفاظتی تدابیر پر پابندی کے لیے تیار نہیں۔

جس کی وجہ سے کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے اور اب اسپتالوں میں گنجائش ختم ہوگئی، اگر انتظامیہ بستروں کا اضافہ کرے تب بھی ناکافی ہوں گے۔

انھوں نے کہا اگر عوام حفاظتی تدابیر پر عمل نہیں کریں گے تو صحت کا پورا نظام ناکارہ ہوجائے گا۔

دوسری جانب وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1842 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ 22 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔