• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان میں جیل توڑ کر 70 قیدی فرار، پانچ حادثے میں ہلاک

لبنان میں 70 قیدیوں نے جیل کا دروازہ توڑ کر محافظوں پر حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔ تاہم جیل توڑ کر بھاگنے والوں میں سے 5 قیدی ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔


میڈیا رپوٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بیروت کے نواحی علاقے ببڈا کی جیل توڑ کر 70 قیدی فرار ہوئے تاہم ان میں سے پانچ قیدی اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی کار تیز رفتاری کے باعث ایک درخت سے ٹکڑا گئی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والی قیدیوں میں سے 15 کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ چار قیدیوں نے خود کو دوبارہ پولیس حکام کے حوالےکردیا۔ جبکہ بقیہ قیدیوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین