ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسلامی جمعیت طلبہ کے رہنما طلحہ اسلام جاں بحق

December 04, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والےجماعت اسلامی اورنگی کے رہنماسید اسلام کے صاحبزداے اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم حلقہ، طلحہ اسلام زخموںکی تا ب نہ لاکر دم توڑ گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نےپڑھائی جس میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی عمر احمد خان،نائب امراءجماعت اسلامی کراچی عبد الرزاق ،محمداسحاق خان ،قائم مقام امیر ضلع غربی فضل احد،مدثر حسین انصاری سمیت کارکنان و ذمہ داران اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔