خواتین عمر کے بغیر تعریف سننا چاہتی ہیں، جینیفر لوپیز

December 05, 2020

مشہور امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز نے کہا ہے کہ خواتین اپنی خوبصورتی کی تعریف سننا چاہتی ہیں پر عمر کے بغیر۔

اپنے چہرے، آواز اور اداکاری کے باعث مداحوں میں مقبول جینیفر لوپیز نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ لوگ عمر کا تذکرہ کیے بغیر خواتین کی تعریف کیا کریں۔

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران اپنی خوشحال اور کامیاب زندگی کا راز بتاتے ہوئے جینیفر لوپیز کا کہنا تھا کہ لوگ صرف اچھا دکھنا چاہتے ہیں چاہے ان کی عمر کتنی بھی ہو اور میرے لیے یہ چیز سب سے زیادہ اہم ہے۔ کوئی بھی یہ نہیں سننا چاہتا کہ آپ 50 سال کی عمر میں اچھے لگتے ہیں۔

گلوکارہ و اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھ سمیت خواتین یہ نہیں چاہتیں کہ لوگ کہیں آپ 35، 40، 50 یا 60 سال کی عمر میں خوبصورت لگ رہی ہیں، چاہتے ہیں کہ لوگ دیکھتے ہی صرف ’تم بہت خوبصورت لگ رہی ہو‘ جیسے الفاظ ادا کریں۔