کورونا وائرس ویکسینیشن ہرشخص کیلئے لازمی نہیں ہوگی، جوبائیڈن

December 05, 2020


امریکی نو منتخب صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کی ویکسینیشن ہرشخص کیلئے کرانا لازمی نہیں ہوگا۔

نومنتخب صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دورحکومت میں عوام کو درست اقدامات اٹھانے کی حوصلہ افزائی کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے۔

انہوں نےکہا کہ امریکی عوام پر کورونا وائرس ویکسین لگوانے کیلئے کوئی دباؤنہیں ڈالا جائے گا،

بائیڈن نےامکان ظاہر کیا کہ ان کی تقریب حلف برداری ممکنہ طور پر کورونا وباء کے سبب محدود پیمانے پر ہوسکتی ہے۔

نومنتخب امریکی صدر نے گزشتہ روز عوام کےخدشات دور کرنے کیلئے سب کے سامنے کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ نو منتخب صدر جوبائیڈن نے امریکی قوم سے اپنی حکومت کے پہلے 100 روز کے دوران ماسک لازمی پہننے کی اپیل بھی کر رکھی ہے۔