• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو بائیڈن اقتدار سنبھالتے ہی امریکیوں کو کیا ہدایت کرنے والے ہیں؟


امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن اقتدار سنبھالتے ہی امریکیوں کو 100دن کے لیے ماسک پہننے کی ہدایت کریں گے۔

امریکی چینل سے بات کرتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ اگر ہر امریکی ماسک کی پابندی کرے تو کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حلف اٹھاتے ہی امریکیوں کو صرف 100 دن کے لیے ماسک پہننے کی ہدایت کریں گے اور تمام سرکاری عمارتوں میں ماسک پہننے کا حکم دیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 82 ہزار 829 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 45 لاکھ 35 ہزار 196 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 56 لاکھ 90 ہزار 940 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 26 ہزار 196 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 85 لاکھ 61 ہزار 427 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔


دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 55 لاکھ 36 ہزار 40 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 15 لاکھ 11 ہزار 915 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 86 لاکھ 47 ہزار 520 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 498 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 53 لاکھ 76 ہزار 605 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین