مریم نواز کا سرمایۂ حیات کون؟

December 07, 2020

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے والد کو اپنا سرمایۂ حیات قرار دے دیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کے سیاسی سیکریٹری ذیشان ملک نے گزشتہ روز ہونے والے مسلم لیگ نون کے سوشل میڈیا کنونشن کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کی۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو کلپ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہے جس میں وہ اپنی صاحبزادی کی جدوجہد اور محنت کے لیے اُنہیں شاباشی دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ذیشان ملک نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شاباش مریم نواز۔‘

دوسری جانب مریم نواز ذیشان ملک کے ٹوئٹ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور اپنے والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’میرے سرمایہِ حیات۔‘

مریم نواز کے اس خوبصورت پیغام کو ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ مریم نواز نے نواز شریف کی ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’میری بہت پیاری بیٹی مریم نواز شریف صاحبہ۔‘

مریم نواز نے یہ ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’بہت پیارے۔‘

اُنہوں نے اپنے کیپشن میں دل والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزلاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا تھا کہن لیگ کا سوشل میڈیا پر کوئی ثانی نہیں، آپ پاکستان کا تابناک مستقبل ہیں، مریم نواز نے انتھک محنت سے ن لیگ کی سوشل میڈیا شناخت کی داغ بیل ڈالی۔