• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کو ٹوئٹر صارف کا پیغام بھاگیا

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو ٹوئٹر صارف کے پیغام نے خوش کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جیو نیوز کی جانب سے مریم نواز کا ایک بیان شیئر کیا گیا جس میں مریم نواز نے کہا تھا کہ ’نواز شریف جیسا فرماں بردار بیٹا پورےپاکستان میں ڈھونڈ کر لاؤ۔‘

مریم نواز کے اس بیان پر ایک صارف نے کہا کہ ’بیٹا ہو تو میاں نواز شریف جیسا، بیٹی ہو تو مریم نواز جیسی۔‘

ٹوئٹر صارف کا یہ پیغام مریم نواز کو اس قدر پسند آیا کہ اُنہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ پیغام شیئر کردیا۔

مریم نواز نے ٹوئٹر صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے آپ کی بات پسند آئی۔‘

اُنہوں نے اپنے جواب میں شکریہ ادا کرنے والا ایموجی بھی بنایا جس کے بعد صارف نے مریم نواز کا پیغام اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ریٹوئٹ کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں ہونے والے جلسے میں مریم نواز اور سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے خطاب کیا جس کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملک کی ان دونوں بیٹیوں کے لیے مثبت بھرے پیغامات جاری کیےجارہے ہیں۔

تازہ ترین