مریم اورنگزیب کو جلسے میں کرسیاں گننے کا کام سونپا گیا ہے، شہباز گِل

December 12, 2020


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہباز گِل کہتے ہیں کہمریم اورنگزیب کو جلسے میں کرسیاں گننے کا کام سونپا گیا ہےتبھی وہ ہر بات میں کرسیوں کا ذکر لے آتی ہیں۔

شہباز گِل نے ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ13دسمبر کا جلسہ ان کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ذاتی مقاصد کے لیے تصادم کی راہ پر چلنے والوں کو شکست ہوگی۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان کی اطلاع کے لیے عرض ہے کرسیاں لگنے لگی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عمران خان نےکہا تھا کہ کرسیاں لگانے پر منتظمین کے خلاف پرچہ کاٹیں گے لیکن انہوں نے تو ایف آئی آر ڈی جے بٹ اور بٹ کڑاہی والے کے خلاف کاٹ دی۔