• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13 دسمبر کا اثر نظر آنا شروع ہوگیا ہے، مریم اورنگزیب


ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کل 13 دسمبر ہے جس کا اثر نظر آنا شروع ہوگیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم کے گھر سے پنجاب حکومت کی چیخوں تک 13 دسمبر کا اثر نظر آنے لگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اطلاع کے لیے عرض ہے کرسیاں لگنے لگی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نےکہا تھا کہ کرسیاں لگانے پر منتظمین کے خلاف پرچہ کاٹیں گے لیکن انہوں نے تو ایف آئی آر ڈی جے بٹ اور بٹ کڑاہی والے کے خلاف کاٹ دی۔

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ کھانا کھایا مریم نواز نے اور بدہضمی پوری حکومت کو ہوگئی ہے، اُنہیں یہ تو معلوم ہوگیا کہ جلسہ تو نہیں رکنے والا ہے۔

تازہ ترین