آج بنائیں لزانیا، بیکڈ چکن بن اور براؤنی کپ کیک

December 13, 2020

لزانیا

اجزا :گائے کا قیمہ ایک کلو لزانیا کی پٹیاں(اُبلی ہوئی) 350 گرام ،پسا ہوا لہسن ادرک ایک کھانے کا چمچہ،ٹماٹر چار عدد (باریک کٹے ہوئے) ،پیاز دو عدد(باریک کٹی ہوئی) مشروم حسب ضرروت(باریک کٹے ہوئے) ، پسے ہوئے ٹماٹرچار سے پانچ عد،کیچپ ایک چھوٹی بوتل، سویا سوس، سفید سرکہ کھانے کے دو ،دو چمچے،چینی ایک چائے کا چمچہ، چیڈر پنیر موزریلا پنیر (کدوکش) چار پیالی ،کٹی ہوئی لال مرچ دو کھانے کے چمچے،نمک حسب ذائقہ،تیل تلنے کے لیے تین کھانے کے چمچے۔

ساس کے اجزاء:دودھ ایک کلو ،میدہ چار کھانے کے چمچے،مکھن ایک کھانے کا چمچہ،نمک حسب ذائقہ۔

ترکیب :دیگچی میں تیل گرم کرکے اس میں مکھن گرم کرلیں میدہ بھون کرٹھنڈا کرلیں ،پھر اس میں دودھ شامل کرکے گاڑھا ہونے تک پکائیں ،اس میں نمک ملا کر چولہا بند کردیں ۔اس کے بعد فرائنگ پین میںایک کھانے کاچمچہ تیل گرم کر کے اس میں پیاز اور ٹماٹر نرم کرلیں اور تھوڑا سا سر کہ ملا کر دو منٹ تک پکائیں ۔

دوسری دیگچی میں دو کھانے کے چمچے تیل ،قیمہ ،کیچپ ،لہسن ادرک ،سویا سوس ،باقی سر کہ ،چینی اور نمک شامل کرکے بھون لیں۔بیکنگ ڈش میں بالترتیب سفید ساس لزانیا ،قیمہ ،مشروم ،پنیر ،لال مرچ اور کیچپ کی تہہ لگائیں ۔پہلے اوون کو 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں۔ پھر 30 سے 40 منٹ تک لزانیابیک کرنے کے لیے رکھ دیں۔ مزیدار لزانیا تیارہے ،کیچپ کے ساتھ مزےسے کھائیں ۔

بیکڈ چکن بنز

اجزا:سادے بن حسب ضرورت،چکن ایک پائو، نمک حسب ذائقہ،پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچہ، پیاز ایک عدد،میدہ ایک کھانے کا چمچہ، چکن پاوٴڈر ایک چائے کا چمچہ، پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ ،فریش کریم آدھی پیالی، چیڈر چیز آدھی پیالی،کو کنگ آئل حسب ضرورت۔

ترکیب :چکن کو نمک ،کالی مرچ ،لہسن اور چکن پا وٴڈر کے ساتھ ابال کر گلالیں او ر آدھی پیالی یخنی کو محفوظ کر لیں ۔دو کھانے کے چمچے کو کنگ آئل میں چو پ کی ہوئی پیاز کو ہلکی سی فرائی کریں پھر اس میں میدہ ڈال کر بھو نیں ۔

تھوڑی تھوڑی کر کے یخنی اور کریم شامل کریں اور مکسچر گاڑھا ہونے پر اس میں ریشے کی ہوئی چکن اورکدو کش کی ہوئی چیز ڈال کراچھی طر ح یک جا کرلیں ۔پھر چولہا بند کردیں ۔بن کو اوپر سے کاٹ کر تھوڑا سا بیج کا حصہ نکال لیں اور اس میں چکن کا مکسچر بھر دیں ۔گرم کیے ہوئے اوون میں چکنی کی ہوئی بیکنگ ٹرے میں تیار کیے ہوئے بنز رکھ کرچیز پگھلنے تک بیک کریں ۔صبح ناشتے میں یا شام کی چائے کے ساتھ نوش کریں ۔

براؤنی کپ کیک

اجزا :انڈے دو عدد ،میدہ دو اونس،کٹے اخروٹ آدھا کپ،ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچہ،پلین چاکلیٹ ساڑھے تین اونس،مکھن ساڑھے چاراونس،براؤن شوگر ساڑھے پانچ اونس،پھینٹی کریم چار اونس،باریک کٹی چاکلیٹ چار اونس،لکوڈگلوکوز ایک کھانے کا چمچہ، پسی سفید چاکلیٹ گارنش کے لیے۔

ترکیب :اوون کو ایک سو نوے ڈگری سینٹی گریڈ پرگرم کر لیں۔ چاکلیٹ کو ڈبل بوائلر میں پگھلا لیں،پھراس میں مکھن شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔ایک پیالے میں انڈے اور پسی چینی کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔اس آمیزے کو چاکلیٹ کے آمیزے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

اب اس میں میدہ اور باریک کٹے اخروٹ شامل کریں۔اس آمیزے کو پیپرکیس میں ڈال کر ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس منٹ تک بیک کریں،پھر اوون سے نکال کر ٹھنڈا کریں۔ٹوپنگ لگائیں، اخروٹ اور آئسنگ شوگر سے سجا کر پیش کریں۔