• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعت آرٹ گیلری میں’مجسمہ ساز کیمیائے ہنر‘ کی نمائش کا شاندار افتتاح

تصویر بشکریہ رپورٹر
تصویر بشکریہ رپورٹر

صنعت آرٹ گیلری میں’مجسمہ ساز کیمیائے ہنر‘ کی نمائش کا شاندار افتتاح کردیا گیا۔

منور علی سید کی کیوریٹ کردہ نمائش میں فنِ مجسمہ سازی کے شاہکار پیش کیے گئے۔

 سکلپٹر دی الکیمی آف اسکل نمائش 19 فروری تک جاری رہے گی، روایتی ہنرمندی سے آگے بڑھتی ہوئی نمائش عصرِ حاضر کے پاکستانی فن پارے میں مادی وجود اور ثقافتی بیانیے کے باہمی تعلق کا جائزہ لیتی ہے، اس میں ایسے مجسمہ سازوں کی تخلیقات شامل ہیں، جو متنوع مواد اور بازیافت شدہ عناصر کو استعمال کرتے ہوئے بقا اور مٹ جانے کے درمیان مکالمے کو دریافت کرتے ہیں۔

 ایسے سماجی و ثقافتی تناظر میں جہاں تمثیلی اظہار تاریخی طور پر پیچیدہ سماجی و سیاسی پابندیوں سے گزرتا رہا ہے، یہ فنکار ایک جرات مندانہ جسمانیت کا اظہار کرتے ہیں۔

 ان کے فن پارے محض جگہ پر موجود نہیں ہوتے، بلکہ جگہ کی نئی تعریف متعین کرتے ہیں، کیمیائے ہنر کے ذریعے خام اور مختلف النوع مواد کو ہم آہنگ ساختی بیانیوں میں ڈھال کر ناظر کو جدید انسانی حالت کی حسی حقیقت سے روبرو کیا جاتا ہے۔ 

یہ نمائش سہ جہتی فن کی ارتقا کا ثبوت اور ان فنکاروں کے لیے خراجِ تحسین ہے، جو لا محسوس کو شکل دینے اور ٹھوس وجود میں معنی تلاش کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔

نمائش میں نئی نسل کی طالبات نے بھر پور دلچسپی لیتے ہوئے تخلیق کاروں کے فن پاروں کی تعریف کی۔

نامور اداکار یوسف بشیر قریشی، معروف فلم ساز عابد مرچنٹ اور  ممتاز مصور شاہد رسام نے اس میں خصوصی شرکت کی۔

خاص رپورٹ سے مزید