جنوبی کوریا کے معروف اداکار جنگ ایون وو 39 سال کی عمر میں اچانک چل بسے اور موت کے بعد ان کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک مبہم پوسٹ وائرل ہوگئی۔
جنگ ایون وو نے اپنی موت سے پہلے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔
اُنہوں نے اپنی آخری پوسٹ میں ہانگ کانگ کی اداکار لیسلی چیونگ، برطانوی گلوکارہ ایمی وائن ہاؤس اور اپنی تصویر شیئر کی۔
اداکار نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں آپ کو یاد کرتا ہوں، میں آپ سے حسد کرتا ہوں، مجھے افسوس ہے۔
جنگ ایون وو کی موت کی خبر گزشتہ روز سامنے آئی ہے لیکن اب تک ان کی موت کی وجہ سامنے نہیں آئی۔
اداکار نے 2006ء میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور جس کے بعد اُنہوں نے کئی مشہور کورین ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور 2019ء میں ریلیز ہونے والی مشہور کورین سیریز ’ویلکم ٹو ویکیکی 2 ‘ سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی تھی۔