• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ ثنا شیخ کا وزن بڑھانے کے بعد خوفناک بیماری کا شکار ہونے کا انکشاف

فاطمہ ثنا شیخ — فائل فوٹو
 فاطمہ ثنا شیخ — فائل فوٹو 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے وزن بڑھانے کے بعد خوفناک بیماری کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

فاطمہ ثنا شیخ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ مجھے فلم’دنگل‘ کے لیے اپنے کردار کی نوعیت کے حساب سے وزن بڑھانے کے لیے روزانہ ڈھائی ہزار سے 3 ہزار کیلوریز لینا پڑتی تھیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب فلم ’دنگل‘ کی شوٹنگ ختم ہوئی تو میں نے ورزش چھوڑ دی مگر کھانے کی عادت رہ گئی جس کی وجہ سے میں ایک خوفناک بیماری ’بولیمیا‘ کا شکار ہوگئی۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس بیماری کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں 2، 2 گھنٹے تک مسلسل کھاتی رہتی تھی اور پھر زبردسی الٹی کرتی تھی تاکہ کیلوریز جسم میں جمع نہ ہوں۔

اُنہوں نے بتایا کہ مجھے خود پر کوئی کنٹرول نہیں رہا تھا، کبھی میں بہت زیادہ کھاتی تو کبھی میں کھانا بالکل چھوڑ دیتی تھی۔

فاطمہ ثنا شیخ نے مزید بتایا کہ میں شدید ذہنی دباؤ اور احساسِ جرم کا شکار رہی اور مجھے یہ سمجھنے میں کافی وقت لگا کہ مسئلہ صرف کھانے کا نہیں بلکہ ذہنی صحت کا بھی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ اب میں اپنی صحت کے حوالے سے زیادہ محتاط ہوں اور متوازن طرزِ زندگی اپنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید