PDM جلسہ: مولانا فضل الرحمٰن نے ناشتہ کہاں کیا؟

December 13, 2020

اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے آج لاہور میں ہونے والے جلسے سے قبل ہوٹل کے کمرے میں ناشتہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ناشتے پر مولانا فضل الرحمٰن نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کی جس میں راشد محمود سومرو، مولانا عبدالغفور حیدری، سابق ایم این اے مولانا قمرالدین اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

پارٹی رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمٰن کو آج کے جلسے کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

اس کے علاوہمختلف شہروں سے آنے والوں قافلوں کی تفصیلات سے بھی مولانا فضل الرحمٰن کو آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مینارِ پاکستان میں جلسہ تمام تاریخ ساز ہوگا۔