• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایاز صادق کے گھر PDM قائدین کے ظہرانے میں کیا ہے ؟


حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے قائدین کا مینارِ پاکستان جلسہ گاہ روانہ ہونے سے قبل ایاز صادق کے گھر ہونے والے ظہرانے کامینو سامنے آگیا۔


پی ڈی ایم قائدین جلسہ گاہ روانہ ہونے سے قبل لاہور کے علاقے گلبرگ میں مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پہنچیں گے۔

سردار ایاز صادق نے رہنماؤں کیلئے اپنی رہائشگاہ پر ظہرانے کا اہتمام کر رکھا ہے،کھانے کے تمام امور کی نگرانی سابق اسپیکر کی اہلیہ کر رہی ہیں۔

جیو نیوز سے ٹیلےفونک گفتگو میں مسلم لیگ نون کےسینئر رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاکہ پی ڈی ایم کی قیادت کا ظہرانے پر آنا اُن کے لئےاعزاز ہے۔

ایاز صادق نے بتایا کہ وہ مہمانوں کی تواضع گھر میں پکائے گئے کھانوں سے کریں گے،جو اہلیہ اپنی نگرانی میں تیارکرا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مینو میں چکن روسٹ، چکن بروسٹ، ساگ اور چکن پلاؤ سمیت دیگر ڈشز شامل ہیں، جبکہ مولانا فضل الرحمٰن کی پسند کا میٹھا بھی تیار کرایا گیا ہے۔

سردار ایاز صادق کے بیٹے ڈاکٹر علی ایاز صادق نے کہا کہ مہمانوں کی تواضع والدہ کا شعبہ ہے۔

تازہ ترین