آمنہ الیاس کی پارٹی کرتے ویڈیو وائرل

December 15, 2020

پاکستان کی خوبرو اداکارہ و سُپر ماڈل آمنہ الیاس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جو کہ اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہے۔

آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور آئے دن اپنی دلچسپ، مزاحیہ ویڈویز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں، فالوورز اور دوستوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

آمنہ الیاس نے حال ہی میں سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک اور ویڈیو شیئر کر کے بتایا ہے کہ وہ 2020ء میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران کس طرح سے اپنا ویک اینڈ گزار رہی ہیں۔

انہوں نے ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ پارٹی کیسے کرتی ہیں جسے جان کر اُن کے فالوورز ہنسنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

آمنہ الیس نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ نائٹ ڈریس پہنے اپنے بیڈ پر ڈانس کر رہی ہیں۔

آمنہ الیاس اپنے کمرے میں اکیلی ہیں اور ایک گانے پر ڈانس کرتے ہوئے ویک اینڈ نائٹ پارٹی کر رہی ہیں اور ڈانس کرنے کے بعد وہیں بیڈ پر گر کر سو جاتی ہیں ۔


آمنہ الیاس نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’وہ 2020 میں ہفتے کی شام ایسے پارٹی کرتی ہیں۔‘

آمنہ الیاس کی اس ویڈیو پر اب تک ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جبکہ اس ویڈیو پر شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی کمنٹ کر کے آمنہ الیاس کی حس مزاح کی تعریف کر رہی ہیں۔