• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انور مقصود نے آمنہ الیاس کا کونسا خواب پورا کیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور ترین مزاح نگار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان اور مصور انور مقصود نے ٹاپ ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کے لیے پینٹنگ بناکر اُن کا آدھا خواب پورا کردیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آمنہ الیاس نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ماڈل کے ہمراہ انور مقصود بھی ہیں جبکہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انور مقصود اپنے ہاتھوں سے بنائی گئی خوبصورت پینٹنگ آمنہ الیاس کو بطورِ تحفہ دے رہے ہیں۔


آمنہ الیاس نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’انور مقصود صاحب نے میرے لیے پینٹنگ تیار کرکے میرا آدھا خواب تو پورا کردیا ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میرا مکمل خواب اُس وقت پورا ہوگا جب انور مقصود میرے لیے کچھ تحریر لکھیں گے۔‘

اُنہوں نے انور مقصود سے اپنی محبت اور عزت و احترام کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اُس دن کا بےصبری سے انتظار کر رہی ہوں کہ جب میرا خواب پورا ہوگا۔‘

یاد رہے کہ رنگ و جسامت کا مذاق اُڑانے والوں کے خلاف آواز اُٹھانے والی آمنہ الیاس کو گزشتہ کئی روز سے سابقہ ماڈل آمنہ حق سے متعلق کہی جانے والی بات پر تنقید کا سامنا تھا جس کے بعد انہوں نے حال ہی میں خود پر تنقید کرنے والوں کو سوشل میڈیا پر کرارا جواب دیا ہے۔

انسٹاگرام پر ماڈل آمنہ الیاس نے ایک طویل ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے سابقہ ماڈل آمنہ حق کو موٹا کہنے کے حوالے سے اپنی وضاحت پیش کی۔

View this post on Instagram

#cancelculture

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas) on


آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کو موٹا نہیں کہا بلکہ اُس کی جگہ ہاتھی اور گینڈے جیسے الفاظ ضرور استعمال کیےہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پچھلی ویڈیو میں آپ لوگوں سے کہا تھا کہ  ’’وہ میں نہیں ہوں‘‘ تو میں نے ٹھیک کہا تھا کیونکہ وہ میں ہوں نہیں بلکہ وہ میں تھی۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ماں کے پیٹ سے کوئی بھی تمیز سیکھ کر نہیں آتا، اور اب برائے مہربانی یہ نہیں بولیے گا کہ آپ لوگوں نے کبھی ایسی باتیں نہیں کیں۔‘

اپنی ویڈیو کےآخر میں آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ ’آپ لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ ماضی میں غلط بات کرنے والا آج صحیح بات نہیں کرسکتا اور یہی وجہ ہے کہ کسی کو دوسرا موقع نہیں دیا جاتا۔‘

تازہ ترین