اب ریلوے بدنامی کا ذریعہ نہیں ہوگا، اعظم سواتی

December 19, 2020

وزیر ریلوےاعظم سواتی کہتے ہیں کہریلوے میں سب سے بڑا مسئلہ سیفٹی کا ہے لیکن ُعوام سن لیں اب ریلوے بدنامی کا ذریعہ نہیں ہوگا۔

وزیر ریلوےاعظم سواتی نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں سب سےاہم انسانی جانوں کی حفاظت ہے۔

اعظم سواتی نے کہا کہہیومین ریسورس کو کس طرح سیف کیا جائے، یہ ہمارے لیے دوسرا بڑا چیلنج ہے۔

اپنی پریس کانفرنس میں اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ریلوے ملازمین کو ٹریننگ دلوائیں گے اور کاکردگی بہتر بنائیں گے

اعظم سواتی نے کہا کہ مسافر ٹرین کی بجائے فریٹ ٹرین تیسری ترجیح ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے پر عوام کا اعتماد بحال کرنا ضروری ہے۔