ذہنی آزمائش

December 27, 2020

سوال 1۔ قائد اعظم کا اصل نام کیا ہے؟

سوال 2۔ قائد اعظم کا یوم پیدائش تو 25 دسمبر ہے، یوم وفات کیا ہے؟

سوال 3۔ قائد اعظم کے والد اور والدہ کا کیا نام تھا:؟

سوال 4۔ بابائے قوم کراچی کے کس مقام پر پیدا ہوئے؟

سوال 5۔ بانی پاکستان نے اپنی زندگی کے آخری ایام کس شہر میں گزارے؟

سوال 6۔ قائد اعظم نےمسلمانوں کو باخبر رکھنے کے لیے کون سے اخبار نکالے تھے؟

سوال 7۔ قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کی حیثیت سے ملکی خزانے سے کتنی تنخواہ لیتے تھے؟

سوال 8۔ قائد اعظم کو ’’قائداعظم ‘‘کا لقب کس شخصیت نے دیاتھا؟

سوال 9۔ بابائے قوم کے کتنے بہن بھائی تھے؟

سوال 10۔قائداعظم کے ذاتی معالج کا کیا نام ہے؟

ذہنی آزمائش کے جوابات

جواب 1۔ محمد علی جناح۔

جواب 2۔ 11؍ستمبر 1948ء

جواب 3۔ والد کا نام جناح بھائی پونجا اور والدہ کا نام مٹھی بائی تھا

جواب 4۔ کھارادر میں وزیرمنشن نامی عمارت کی دوسری منزل پر

جواب 5۔ بلوچستان کے شہرر زیارت میں قائد اعظم نے اپنی زندگی کے آخری 60 دن گزارے

جواب 6۔ قائد اعظم نےبمبئی سے’’ وطن‘‘ کے نام سے گجراتی اخبار اور دہلی سے انگریزی کے ’’ڈان‘‘اخبار کا اجراء کیا تھا

جواب 7۔ ایک روپیہ

جواب 8۔ مولانا مظہر الدین شیرکوٹی نے دسمبر 1937ء میںدہلی کے ایک استقبالیے میں بابائے قوم کو ’’قائداعظم ‘‘ کالقب دیا تھا، جب کہ دسمبر 1938 میں پٹنہ میں منعقد ہونے والے آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں میاں فیروز الدین احمد نے ’’قائد اعظم زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگایا ۔

جواب 9۔ قائد اعظم سمیت آٹھ بھائی، چار بہنیں

جواب 10۔ ڈاکٹر الہٰی بخش