میلانیا گرمیوں سے قبل ٹرمپ سے طلاق لے لیں گی، پیشگوئی

January 05, 2021

2021 کے حوالے سے کی جانے والی متعدد پیشگوئیوں میں کہا جارہا ہے کہ میلانیا ٹرمپ چند ماہ کے اندر اندر اپنے شوہر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے طلاق لے لیں گی۔

نئے سال کے لیے سلسلہ وار پیش گوئیاں کرتے ہوئے سائیک ورلڈ ڈاٹ کام کے ایک پینل نے کہا ہے کہ خاتون اول میلانیا ٹرمپ اپنے شوہر سے موسم گرما سے قبل طلاق لے لیں گی۔

پینل نے امریکی خاتون اول کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ پینل نے خاتون اول کے بارے میں یہ بھی کہا کہ طلاق لینے کے بعد میلانیا ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میںں تیزی سے ترقی کی منازل طے کریں گی۔


یہ بھی کہا گیا کہ 2021 سے قبل میلانیا امریکا کی ایک نمایاں کاروباری شخصیت بن جائیں گی لیکن وہ اس حوالے سے خاموشی اختیار کیے رکھیں گی۔

دوسری جانب ٹرمپ کی انتخابات میں شکست کے بعد یہ دعویٰ بھی سامنے آیا تھا کہ میلانیا شدت سے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کی منتظر ہیں۔

ٹرمپ حکومت کی سابق عہدیدار اسٹیفنی ووک آف نے دعویٰ کیا کہ میلانیا شدت سے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کی منتظر ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے ساتھ ہی میلانیا طلاق لے لیں گی۔

سابق حکومتی عہدیدار اسٹیفنی ووک آف کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن ہارنے کے ساتھ ہی اپنی بیوی کھونے کا بھی صدمہ برداشت کرنا پڑے گا کیونکہ میلانیا ٹرمپ اپنے شوہر سے جلد طلاق لینے جا رہی ہے۔