• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی شکست پر سابقہ اہلیہ کا بیان سامنے آگیا

صدارتی انتخابات میں شکست سے دوچار ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ ایوانا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ضدی ہیں آسانی سے ہار نہیں مانیں گے۔

حال ہی میں امریکی میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں ایوانا نے ٹرمپ کی شکست کے حوالے سے کہا کہ وہ سابق شوہر ٹرمپ کی شکست کو تسلیم کرچکی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ یہی چاہتی ہیں کہ ٹرمپ بھی شکست تسلیم کرلیں تاکہ ہار اور جیت کا یہ کھیل ختم ہوسکے۔


ایوانا کا کہنا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو جانتی ہیں، جو فطرتاً ضدی ہیں جس کی وجہ سے وہ کبھی بھی اپنی شکست کے آگے سر خم تسلیم نہیں کرتے۔

ایوانا ٹرمپ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ آسانی سے اپنی شکست کو نہ تو تسلیم کریں گے اور نہ ہی وہ ہار مانیں گے بلکہ وہ ہارنے کے باوجود اپنی جیت کے لیے آخری وقت تک لڑیں گے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوانا ٹرمپ سے1977 میں شادی کی تھی اور دونوں کے درمیان 15 سال بعد 1992 میں طلاق ہوگئی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے تینوں بڑے بچے ایوانا ٹرمپ سے ہوئے، جن میں ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر، ایونکا ٹرمپ اور ایرک ٹرمپ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدراتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کو حاصل الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 217 ہوگئی ہے جبکہ نومنتخب صدر جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 279 بتائی جارہی ہے۔

تازہ ترین