کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ

January 15, 2021

اسلام آباد (اے پی پی)کینیڈامیں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زرملک ارسال کرنے کی شرح میں جاری مالی سال کے دوران مسلسل اضافہ ہورہاہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کے نتیجہ میں ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ کارحجان جاری ہے، جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ یعنی جولائی تادسمبر2020 کی مدت میں کینیڈامیں مقیم پاکستانیوں نے 245.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔