کاروں کی فروخت میں دسمبر 2020 کے دوران 15 فیصد اضافہ

January 15, 2021

اسلام آباد(اے پی پی)کاروں کی فروخت میں دسمبر 2020 کے دوران15 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 13 ہزار 870 یونٹس فروخت کئے گئے ہیں، دسمبر 2019 کے دوران کاروں کی فروخت 12 ہزار 69 یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔ پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن پاما کے اعدادو شمار کے مطابق دسمبر 2020 کے دوران کاروں کی فروخت 15 فیصد اضافہ سے 13 ہزار 870 یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ دسمبر 2019 میں 12 ہزار 69 کاریں فروخت کی گئی تھیں۔