کورونا وائرس سےصحتیاب افراد کو 5 ماہ تک دوبارہ کورونا نہیں ہوتا

January 15, 2021

کورونا وائرس سے متعلق پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی نئی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس سے صحت یاب زیادہ تر افراد کو کم سے کم 5 ماہ تک دوبارہ کورونا نہیں ہو تا ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر شخص کو کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیےکیونکہ کچھ افراد ناصرف کورونا وائرس میں دوبارہ مبتلا ہوسکتے ہیں بلکہ اس کے پھیلاؤ کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا سے صحت یاب افراد کے دوبارہ اس وباء میں مبتلا ہونے کاخدشہ 83فیصد کم ہے، لیکن یہ بات پریشان کن ہے کہ کچھ افراد کے کورونا وائرس کی علامات کے بغیر وباء میں دوبارہ مبتلا ہونے کاخدشہ ہے۔

ماہرین کورونا کی نئی قسم اور موسمی نزلہ زکام پر بھی تحقیق کر رہے ہیں۔