• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ میں پاکستانی نوجوان احسن یاسین نے یوتھ کیمل ریس جیت لی

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

شارجہ میں پاکستانی نوجوان احسن یاسین نے یوتھ کیمل ریس جیت لی۔

شارجہ میں 54 ویں شیخ محمد بن زاید کیمل ریسنگ فیسٹیول میں 50 سے زائد ممالک شریک ہوئے۔

اس موقع پر 18 سالہ پاکستانی احسن یاسین نے 2 کلومیٹر کی ریس جیتی جس پر انہیں گولڈن کیمل ٹرافی دی گئی۔

اونٹ ریس میں احسن یاسین نے 50 ہزار درہم یعنی 38 لاکھ روپے بھی جیتے۔ انہوں نے 2 کلومیٹر کا فاصلہ 3 منٹ 47 سیکنڈ میں مکمل کیا۔ آغاز پر احسن یاسین چھٹی پوزیشن پر تھے پھر انہوں نے اپنی مہارت سے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ انجینئرنگ کی تعلیم کے ساتھ احسن یاسین ہیرٹیج سینٹر دبئی میں ٹریننگ کرتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید